
آؤ بچو حدیث رسول سنتے ہیں
نیکی کی راہنمائی کرنے والا
*مولانا محمد جاوید عطّاری مدنی
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2025ء
اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهٗ مِثْلُ اَجْرِ فَاعِلِهٖ
یعنی جس نے نیکی کی طرف راہنمائی کی اس کے لئے نیکی کرنے والے کی طرح ثواب ہے۔
(مسلم، ص809، حدیث : 4899)
ہمارے پیارے دین میں بہت زیادہ آسانیاں ہیں، نیکی کرنے والے کو تو ثواب ملنا ہی ملنا ہے لیکن جس نے نیکی اور اچھے کام کا بتایا، سکھایا، سمجھایا اور پڑھایا تو اسے بھی عمل کرنے والے کے برابر ثواب ملے گا۔
پیارے بچو! آپ کو بھی چاہئے کہ نیکی اور اچھے اچھےکام اپنے بھائی بہنوں، دوستوں اور دیگر ساتھیوں کو بتائیں اور کثیر اجر و ثواب کے مستحق بن جائیں۔مثلاً
*اگر آپ درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ کریم پڑھنا جانتے ہیں تو دوسروں کو پڑھایئے، سکھایئے۔
* نماز، وضو یا کوئی بھی دینی عمل جو آپ کو آتا ہے، آپ کسی چھوٹے بچے کو اس میں غلطی کرتا دیکھیں تو اس کو بتادیں۔
*اپنے بھائی بہنوں، دوستوں وغیرہ کو نماز پڑھنے کی ترغیب دیجئے۔وغیرہ وغیرہ
اچھے بچو! شروع میں لکھی ہوئی حدیث کے مطابق، نیکی کے کاموں کی طرف راہنمائی کرتے رہئےاور ثواب کے مستحق بنتے رہئے۔ اللہ کریم ہمیں احادیث پڑھ کر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی
Comments