شخصیات اور متفرق تاثرات اور تجاویز

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2025ء

شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)علّامہ مظفر اقبال نقشبندی (عربی معلّم، کوٹلی آزاد کشمیر): میں شوق سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھتا ہوں، بچّوں کے ماہنامہ میں سلسلہ ”ماں باپ کے نام“ بہت پسند ہے، مجھے بہت متأثر کیا، والدین اور بچّوں کی نفسیات کے لئے بہت اچّھا صفحہ ہے۔

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں نگرانِ شوریٰ کا ”سفرنامہ“ بھی شامل کرنے کی گزارش ہے۔(مصطفیٰ جنید، کراچی) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ نہایت عمدہ، منفرد اور پُرکشش ہوتے ہیں، شرعی مسائل کے عام فہم انداز میں جوابات دینا یہ امیرِ اہلِ سنّت کا خاصہ ہے۔(اویس اسلم، سیالکوٹ) (4) اَلحمدُلِلّٰہ مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ نے اس دور میں کہ جب طلبہ تحریر و تحقیق کے میدان سے کافی دور ہو رہے تھے طلبہ کو سلسلہ ”نئے لکھاری“ کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس سے کئی طلبہ اس فیلڈ کے قریب آرہے ہیں اور مضامین لکھنے کی صورت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مصروف ہوگئے ہیں، یقیناً وہ دن دور نہیں جب انہی محررین میں سے بہترین مصنفین اور باکمال و باصلاحیت محققین اُبھر کر سامنے آئیں گے۔ دعوتِ اسلامی کا یہ طُرَّۂ امتیاز ہے کہ جس نے ہر فیلڈ میں مسلک و دین کی سَربُلندی کے لئے بہترین پلیٹ فارم بنا رکھے ہیں۔(دانیال سہیل عطاری، طالب علم دورۃُ الحدیث شریف، جامعۃُ المدینہ برلب دریائے جہلم، پنجاب) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2025ء بہت ہی زبردست تھا، اس میں بہت اچّھے اچّھے مضمون تھے، قراٰنِ کریم کی تعلیمات، شرحِ حدیثِ رسول، بزرگانِ دین کے مبارک فرامین اور بہت سی معلومات کا خزانہ ہے۔ (بنتِ رئیس احمد، ملتان، پنجاب) (7)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے میری گزارش ہے کہ اس میں ”Electronic media vs Print media“ کے ٹاپک سے ایک مضمون شامل کیا جائے، جس میں کتب و رسائل خریدنے اور گھر میں رکھنے وغیرہ کی اہمیت بتائی جائے اور موبائل، ٹیبلیٹ وغیرہ سے پڑھنے کے نقصانات بیان کئے جائیں۔(بنتِ خادم حسین، صوبہ سطح ذمہ دار مکتبۃ المدینہ گرلز، فیصل آباد، پنجاب) (8)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے میری گزارش ہے کہ ماہنامہ میں”ننھے میاں کی کہانی“ اور ”جانوروں کی سبق آموز کہانی“ ضرور بالضرور شامل کی جائے، بچّے انہیں شوق سے پڑھتے سنتے ہیں۔(بنت عبدالرزاق، کراچی)


Share