علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات و تجاویز

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2025

شخصیات کے تأثرات

(1)مصطفیٰ کمال(اسکول ٹیچر گورنمنٹ مڈل اسکول جھنڈو خیل، بنوں، KPK): اَلحمدُ لِلّٰہ! میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا باقاعدگی سے مطالعہ کرتاہوں، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، یہ ایک علمی خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری اور ہمارے بچوں کی اُردو بہتر بنانے کا ذریعہ بھی ہے، ہماری رائے یہ ہے کہ ہمارے پسندیدہ ماہنامے میں انگریزی الفاظ سے اجتناب کیا جائے۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(2)مَاشآء اللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا میگزین ہے، اس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں، اس میں صحت کے حوالے سے بھی کسی حکیم صاحب سے سوال جواب ہونے چاہئیں جو پرہیز کے ساتھ ساتھ دیسی دواؤں سے علاج بتایا کریں۔(محمد آصف رضا، گوجرہ، پنجاب) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، اس میں انبیائے کرام، صحابَۂ کرام اور اولیائے کرام کے بارے میں کافی معلومات ملتی رہتی ہیں، چھوٹے بچوں کے لئے بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی کافی دلچسپ ہوتا ہے۔ (ریاض عطّاری، کورنگی، کراچی) (4)مرحبا! ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر میرے ہاتھوں میں ہے، میں نے اسے بہت دیدہ زیب اور علمی ٹاپک سے آراستہ پایا۔ (محمد کاشف، حیدرآباد، سندھ) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تقریباً زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے دینی و دنیاوی مواد شامل کیا جاتا ہے۔(ملک احمد حسن، میانوالی) (6)2ستمبر 2024ء کے موقع پر شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ بہت زبردست ہے، یہ میگزین پڑھ کر میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے کہ دعوتِ اسلامی کس قدر اخلاص، شوق اور محبت کے ساتھ دین کی خدمت کررہی ہے، دعوتِ اسلامی عظیم کام کررہی ہے، اتنے شعبہ جات اور اتنا بڑا نیٹ ورک پڑھ کر ایمان تازہ ہوگیا۔ (اُمِّ قاسم عطاریہ، یوسی نگران، کراچی) (7)اللہ پاک کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ جیسی نعمتِ عظمیٰ سے نوازا ہے، یہ ہمارے لئے ایک معلوماتی راہنما ہے، اس کے پڑھنے سے بہت زیادہ علم میں اضافہ ہورہا ہے۔(بنتِ نیامت علی، ملتان) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، اس میں انسانی ہمدردی اور انسانی زندگی کے رہن سہن کے طریقے سکھائے جاتے ہیں، اور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری باتیں اور بچوں کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں۔(بنتِ اسلم، بچیکی، ضلع ننکانہ، پنجاب)


Share