نئے لکھاری
نزولِ قراٰن کے 10 مقاصد
*محمد عبداللہ چشتی
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2025
قراٰنِ مجید کا نزول انسانیت کےلئے اللہ پاک کا عظیم ترین انعام ہے۔ یہ کتاب، جو آخری الہامی پیغام ہے، زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی فراہم کرتی ہے اور قیامت تک تمام انسانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اللہ پاک نے قراٰن کو نازل فرما کر اپنی مخلوق کو وہ ضابطۂ حیات عطا کیا جس کے ذریعے دنیا و آخرت کی فلاح حاصل کی جا سکتی ہے۔ قراٰن کا نزول جزیرۂ عرب کے ایک ایسے ماحول میں ہوا جہاں شرک، ظلم اور جہالت کا دور دورہ تھا اور انسانیت ہدایت کی طلب گار تھی۔ ایسے میں قراٰنِ کریم کا نزول انسانوں کو عقائد، عبادات، معاملات اور اخلاقیات کے حوالے سے مکمل ہدایت فراہم کرنے کے لئے ہوا۔ آیئے نزولِ قراٰن کے 10 مقاصد پڑھئے:
(1)ہدایت: قراٰن کا بنیادی مقصد انسانوں کو صحیح راہ دکھانا ہے تاکہ وہ فلاح پاسکیں۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
(ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲))
ترجَمۂ کنزُالایمان: وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں اس میں ہدایت ہے ڈر والوں کو۔
(پ1، البقرۃ:2)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(2) تذکیر اور نصیحت:انسانوں کو اللہ کی نشانیوں اور ماضی کی اقوام کے انجام سے نصیحت دینا جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے:
(وَ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵))
ترجَمۂ کنزُالایمان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔
(پ27،الذّٰریٰت:55)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(3)کفر و جہالت سے نکالنا: قراٰنِ کریم کا ایک مقصد لوگوں کو کفر و گمراہی سے نکال کر ایمان کی طرف لے جانا ہے:
(£¸Ì" اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ﳔ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ(۱))
ترجَمۂ کنزُالایمان: ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں کو اندھیریوں سے اجالے میں لاؤ ان کے رب کے حکم سے اس کی راہ کی طرف جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے۔
(پ13، ابراھیم:1)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(4)عدل و انصاف کا قیام: نزولِ قراٰن کا ایک مقصد انسانوں میں معاشرتی عدل کا قیام بھی ہے ارشاد ہوتا ہے :
(وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِۚ )
ترجَمۂ کنزُالایمان: اور ان کے ساتھ کتاب اور عدل کی ترازو اُتاری کہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔
(پ27، الحدید: 25)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(5) حق اور باطل میں فرق: حق اور باطل کو الگ کرنا تاکہ انسان واضح طور پر دیکھ سکے کہ کون سا راستہ درست ہے:
(شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-)
ترجَمۂ کنزُالایمان: رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا لوگوں کے لیے ہدایت اور راہنمائی اور فیصلہ کی روشن باتیں۔ (پ2، البقرۃ: 185)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(6)انذار (Warning): منکرین اور گناہگاروں کو عذابِ الٰہی سے خبردار کرنا۔ پارہ 15، سورۃ الکہف آیت نمبر : 2میں ارشاد ہوتا ہے:
(قَیِّمًا لِّیُنْذِرَ بَاْسًا شَدِیْدًا مِّنْ لَّدُنْهُ)
ترجَمۂ کنزالعرفان: لوگوں کی مصلحتوں کو قائم رکھنے والی نہایت معتدل کتاب تاکہ اللہ کی طرف سے سخت عذاب سے ڈرائے۔
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(7)احکامات:قراٰنِ پاک شریعت کےاحکامات بیان کرنے کے لئے نازل ہوا:
(وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ)
ترجَمۂ کنزُالایمان: اور اے محبوب ہم نے تمہاری طرف یہ یادگار اتاری کہ تم لوگوں سے بیان کردو جو ان کی طرف اترا ۔
(پ14، النحل:44)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(8) ماضی کی اقوام کے قصے:پچھلی قوموں کے واقعات بیان کرکے ان سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب دینا۔پارہ 12، سورۂ یوسف، آیت 111:
(لَقَدْ كَانَ فِیْ قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّاُولِی الْاَلْبَابِؕ)
ترجَمۂ کنزُالعرفان: بیشک ان رسولوں کی خبروں میں عقل مندوں کیلئے عبرت ہے۔
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(9)رحمت: قراٰن پوری انسانیت کے لئے رحمت کا پیغام ہے۔ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 107:
(یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِۙ۬-وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ(۵۷))
ترجَمۂ کنزُالایمان: اے لوگو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آئی اور دلوں کی صحت اور ہدایت اور رحمت ایمان والوں کے لیے۔
(پ11، یونس:57)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
(10) غوروفکر : ایک مقصد یہ ہے کہ لوگ قراٰنی آیات میں غور و فکر کریں:
(كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ(۲۹) )
ترجَمۂ کنزُالایمان: یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقل مند نصیحت مانیں۔
(پ23، صٓ: 29)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
یہ مقاصدِ قراٰن کے پیغام اور انسانیت کے لئے اس کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں، جو ہر دور میں راہِ نجات فراہم کرتا ہے۔ قراٰنِ مجید کا نزول صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے۔ یہ کتاب زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی فراہم کرتی ہے اور انسانوں کو فلاح کی راہ دکھاتی ہے۔
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*( درجۂ سابعہ جامعۃُ المدینہ گلزار حبیب سبزہ زار لاہور)
Comments