ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ

ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2024

اَلحمدُ لِلّٰہ! ہر سال کی طرح اس سال بھی 7تا13 دسمبر ”ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ منایا جارہا ہے۔ آپ بھی اس میں شامل ہوں اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔

امیرِ اہلِ سنت کا پیغام، طلبہ و اساتذہ کے نام

جامعاتُ المدینہ، مدارسُ المدینہ اور دارُالمدینہ میں پڑھنے اور پڑھانے والے تمام مدنی بیٹو اور مدنی بیٹیو! ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں بہت ہی دلچسپ معلومات کا خزانہ ہوتاہے۔ میری خواہش ہے کہ میرا ہر مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی بلکہ ہر ہر دعوتِ اسلامی والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی سالانہ بکنگ کروائے۔

یا ربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلالُہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! میرا جو مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی اپنے لئے یا انفرادی کوشش کرکے دوسرے کے لئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروائے اسے دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرما اور پل صراط پر گزرنے میں اسے آسانی نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیرِ اہلِ سنت کا پیغام، دعوتِ اسلامی کے اجیر وں کے نام

پیارے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! ماہنامہ فیضانِ مدینہ فرض علوم اور بہت ساری دلچسپ معلومات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، دعوتِ اسلامی کے سبھی اجیر اسلامی بھائی اور بہنیں ضرور اس کی سالانہ بکنگ کروائیں۔

 اے مولائے کریم!جو اسلامی بھائی اور بہن ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی اپنے لئے یا انفرادی کوشش کرکے کسی اور کےلئے بکنگ کروائے اسے ایمان و عافیت والی زندگی کے ساتھ ساتھ جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قدموں میں جگہ عطا فرما اور رزقِ حلال میں برکتیں عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی مسلسل اشاعت کے 8 سال

الحمد للہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی مسلسل اشاعت کے آٹھ سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ربیع الآخر1438ھ/ جنوری 2017ء سے شروع ہونے والے اس علمی و تحقیقی اور تربیتی و اخلاقی مضامین پر مشتمل میگزین کے دسمبر2024ء تک 97 شمارے جاری ہوچکے ہیں۔

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی ابتداءً ”اردو“ اشاعت ہوئی، پھر مرحلہ وار ”انگلش، عربی، ہندی، گجراتی، سندھی اور بنگلہ“ زبان میں بھی جاری ہونے لگا۔ اشاعتِ علمِ دین اور تبلیغِ قراٰن و سنّت کے اس آٹھ سالہ اشاعتی سفر میں اَلحمدُ لِلّٰہ قراٰن و حدیث کی تفسیر و تشریح پر مشتمل 197 مضامین، خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت، اخلاقِ کریمہ، فضائلِ عظیمہ اور خصائصِ عظمیٰ پر مشتمل 250 سے زائد مضامین، بچوں کی تربیت و تعلیم پر مشتمل300 سے زائد مضامین، خواتین کی تعلیم و تربیت پر مشتمل 200 سے زائد مضامین کے ساتھ ساتھ معلومات و تحقیقات، فقہی سوالات اور اخلاقیات و تربیت پر مشتمل 1500 سے زائد مضامین ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی زینت بن چکے ہیں۔اشاعتِ علمِ دین کی اس کاوش میں آپ بھی اپنا حصہ ملائیں، ہر ماہ اس شمارے کا مطالعہ کریں، دوستوں، رشتہ داروں، اہلِ خانہ اور بچّوں کو اس کے پڑھنے کی ترغیب دلائیں۔ ہر ماہ پابندی سے گھر پر حاصل کرنے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خصوصی دعاؤں سے حصہ پانے کے لئے خود بھی اس کی سالانہ بکنگ کروائیں اور اپنے متعلقین کو بھی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائیں نیز اسکول، کالجز، جامعات، مدارس اور لائبریریز میں رکھنے کا اہتمام فرمائیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code