بچوں اور بچیوں کے 6 نام

بچّوں اور بچیوں کے 6 نام

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2024

سرکارِمدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا : آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچّے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اُسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔

(جمع الجوامع ، 3/  285، حدیث : 8875)یہاں بچّوں اور بچیوں کے لئے6 نام ،ان کے معنیٰ اور  نسبتیں پیش کی جارہی ہیں ۔

بچوں کے 3 نام

نام

پکارنے کے لئے

معنیٰ

نسبت

محمد

ماجد

قابلِ احترام، معزز آدمی

رسولِ پاک  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا  صفاتی نام مبارک

محمد

حَشمت رضا

(حشمت کا معنیٰ ہے)شان و شوکت

مشہور عالمِ دین، شیر بیشۂ اہلِ سنت مولانا حَشمت علی خان رحمۃ اللہ علیہ

محمد

مسعود رضا

(مسعود کا معنیٰ ہے)خوش نصیب

مشہور ولی اللہ حضرت سیدنا بابا فرید الدین گنجِ شکر رحمۃ اللہ علیہ

بچیوں کے 3  نام

رُمیثہ

زرخیز زمین

صحابیہ رضی اللہ عنہا کا بابرکت نام

مطیعہ

فرمانبردار خاتون

صحابیہ رضی اللہ عنہا کا بابرکت نام

زینت

خوبصورتی، سجاوٹ

حدیث کی راویہ سیدتنا زینت بنتِ ابی طُلَیْق رحمۃُ اللہ علیہا کا نام

(جن کے ہاں بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہو وہ چاہیں تو ان نسبت والے 6 ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں۔)


Share