عقائد کا بیان

علمِ عقائد ایک اہم علم ہے اس میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات و صفات، انبیاءِ کرام عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام کے فضائل و احوال ، قیامت اور اس کے مُتعلِّقات کو بیان کیا جاتا ہے۔ جس میں یہ بیان ہوتا ہے کہ ذات و صفاتِ باری تعالیٰ کے بارے میں مسلمانوں کو کیا عقیدہ رکھنا چاہئے، انبیاءِکرام عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام، حضراتِ صحابہ اور اولیاء رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہئے، قیامت و احوالِ قیامت کیا ہیں، جنّت و دوزخ کسے کہتے ہیں اور ان کے متعلق کیا عقیدہ رکھنا چاہئے، کن کن چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے اور کن چیزوں کا انکار آدمی کو کفر و گمراہی کے عمیق گھڑے میں پھینک دیتا ہے اور کون سے ایسے افعال ہیں جن کے کرنے سے آدمی دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔’’فرض علوم ویب سائٹ‘‘ میں اسلام کے بنیادی عقیدوں کے متعلق خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرُالافاضل علامہ مولانا مفتی سید محمد نعیمُ الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیْ کی عقائد پر مشتمل مختصرتصنیف ’’کتابُ العقائد‘‘اور صدرُ الشریعہ بدرُ الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ الرَّحْمَہ کی شہرۂ آفاق تصنیف ’’بہارِ شریعت حصہ اول ‘‘سے استفادہ کیا گیا ہے۔اس ویب سائٹ کی پہلی فصل ’’عقائد کا بیان‘‘ جو کہ درج ذیل ابواب پر مشتمل ہے: عقا ئد متعلقہ ذات و صفاتِ الٰہی جَلّ جلا لہٗ،تقدیر کا بیان،عقائد متعلّقۂ نبوت،شمائل و خصائل،ملائکہ کا بیان،جِنّ کا بیان،عالمِ برزخ کا بیان،معاد و حشر کا بیان،جنّت کا بیان،دوزخ کا بیان،ایمان و کفر کا بیان،امامت کا بیان،ولایت کا بیان وغیرہ ان ابواب کی تفصیلات جاننے کے لئے ویب سائٹ وزٹ کریں۔(بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنّت، مقدمہ)

Share