(حج فرض ادا ہونے کے شرائط)
حج فرض ادا ہونے کے لیے نو شرطیں ہیں :
1 اسلام۔
2 مرتے وقت تک اسلام ہی پررہنا۔
3 عاقل۔
4 بالغ ہونا۔
5 آزاد ہونا۔
6 اگر قادر ہو تو خود ادا کرنا۔
7 نفل کی نیت نہ ہونا۔
8 دوسرے کی طرف سے حج کرنے کی نیت نہ ہونا۔
( فاسد نہ کرنا۔[1] ان میں بہت باتوں کی تفصیل مذکور ہوچکی بعض کی آئندہ آئے گی۔(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ۶،صفحہ۱۰۴۷)
[1] ۔۔۔۔۔۔ ''لباب المناسک'' (باب شرائط الحج) ص ۲۶۔
Share
Comments